ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پرائیوٹ اسکولوں پر دہلی حکومت کا شکنجہ ، بڑے اسکول کی دو شاخوں کوٹیک اور کیا

پرائیوٹ اسکولوں پر دہلی حکومت کا شکنجہ ، بڑے اسکول کی دو شاخوں کوٹیک اور کیا

Wed, 03 Aug 2016 21:37:01    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍اگست (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں پر شکنجہ کستے ہو ئے مغربی دہلی کے ایک بڑے پرائیوٹ اسکول کی دو شاخوں کو ٹیک اور کر لیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا اب اس اسکول کا انتظام اور آپریشن دہلی حکومت نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جو تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ہو گا ۔دہلی حکومت نے میکس فورٹ پیتم پورہ اور میکس فورٹ روہنی کو ای ڈبلیو ایس کوٹے کے داخلے میں آ رہی ضابطگیوں کی شکایت کے بعد پہلے نوٹس بھیجا اور اس کے بعد جب جواب تسلی بخش نہیں دیا گیا تو ٹیک اور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیصلے کو ایل جی نجیب جنگ کی طرف سے بھی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔غور طلب ہے کہ دہلی کی موجودہ کیجریوال حکومت کا رخ پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی کی وجہ سے شروع سے ہی سخت رہا ہے۔اس سے پہلے دہلی حکومت نے سرکاری زمین پر بنے پرائیوٹ اسکولوں کو بغیر حکومت کی اجازت لیے فیس نہیں بڑھانے کو مجبور کیا تھا جسے ہائی کورٹ نے بھی صحیح ٹھہرایا تھا۔


Share: